7 اپریل، 2024، 4:29 PM

ایرانی وزیر خارجہ اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عمان پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عمان پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان عمانی حکام سے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کے لئے مسقط پہنچے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ وفد کچھ دیر پہلے عمان کے دارالحکومت مسقط کے ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں عمان کی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عمانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور خاص طور پر غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کے لیے ایک وفد کی سربراہی میں مسقط پہنچے ہیں۔

امیر عبداللہیان کا وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کا عمان کا یہ پانچواں دورہ ہے۔

News ID 1923165

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha